ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / چینی وزیراعظم آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ پہنچ گئے

چینی وزیراعظم آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ پہنچ گئے

Sun, 26 Mar 2017 18:18:02    S.O. News Service

بیجنگ26مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)چینی وزیراعظم لی کیچیانگ دورۂ آسٹریلیا مکمل کرنے کے بعد نیوزی لینڈ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ اپنے ہم منصب بل انگلش سمیت اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ اپنے اس دورے میں لی کیچیانگ دونوں ممالک کے درمیان آزادنہ تجارت کے فروغ پر بات کریں گے۔ اتوار کے روز لی کیچیانگ ویلنگٹن پہنچے تو نیوزی لینڈ کے وزیراعظم بل انگلش ان کے استقبال کے لیے آئے۔ بتایا گیا ہے کہ چینی وزیراعظم بدھ کے روز تک نیوزی لینڈ میں قیام کریں گے۔ اپنے دورہء  آسٹریلیا میں لی کیچیانگ نے کہا تھا کہ ان کا ملک اقتصادی تعلقات میں وسعت کا خواہش مند ہے۔
 


Share: